جماعت ششم/متوسطہ اولیٰ (Class 6th)اور درجہ حفظ کا آن لائن داخلہ فارم 15مارچ تا 4 اپریل 2026ء کھلا رہے گا جبکہ متفرق درجات کے داخلے کے خواہشمند داخلہ فارم ادارے کے استقبالیہ سے وصول کریں۔نیز درجہ اولیٰ (میٹرک پاس) میں داخلے میٹرک کے امتحانات کے بعد (مئی2026ء) میں ان شاء اللہ ہونگے۔


ادارہ علوم اسلامی اسلام آباد میں درج ذیل تعلیمی پروگرامز میں داخلے ہوتے ہیں:
قرآن پاک سیکھنے اور حفظ کرنے کے لیے مخصوص کلاسز۔
ایسا پروگرام جس میں بیک وقت دینی (مکمل درس نظامی) اورعصری (چھٹی جماعت تا بی ایس) تعلیم دی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت درج ذیل تین قسم کی جماعتوں میں داخلے دیے جاتے ہیں:
أ) جماعت ششم+متوسطہ۔
ب) درجہ اولی (میٹرک پاس طلباء کے لیے)
ج) متفرق درجات(متوسطہ تا دورہ حدیث)۔
عوام الناس کے لیے ایک ایسا جامع پروگرام جس میں بنیادی دینی تعلیم دی جاتی ہے۔اس پروگرام کے تحت درج ذیل کورسس کرائے جاتے ہیں:
أ) ایک سالہ فہم دین کورس۔
ب) دو سالہ فہم دین کورس۔