درجہ اولیٰ (میٹرک پاس) کا آن لائن داخلہ فارم 21اپریل تا 5 مئی 2026ء کھلا رہے گا۔ نیز شعبہ تحفیظ القرآن میں بھی داخلے 5مئی تک جاری ہیں جبکہ دیگر درجات میں داخلے بند ہوچکے ہیں۔



ادارہ علوم اسلامی اسلام آباد میں درج ذیل تعلیمی پروگرامز میں داخلے ہوتے ہیں:
قرآن پاک سیکھنے اور حفظ کرنے کے لیے مخصوص کلاسز۔
ایسا پروگرام جس میں بیک وقت دینی (مکمل درس نظامی) اورعصری (چھٹی جماعت تا بی ایس) تعلیم دی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت درج ذیل تین قسم کی جماعتوں میں داخلے دیے جاتے ہیں:
أ) جماعت ششم+متوسطہ۔
ب) درجہ اولی (میٹرک پاس طلباء کے لیے)
ج) متفرق درجات(متوسطہ تا دورہ حدیث)۔
عوام الناس کے لیے ایک ایسا جامع پروگرام جس میں بنیادی دینی تعلیم دی جاتی ہے۔اس پروگرام کے تحت درج ذیل کورسس کرائے جاتے ہیں:
أ) ایک سالہ فہم دین کورس۔
ب) دو سالہ فہم دین کورس۔